Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رائزنگ پونا کی فتح، بین اسٹوک کی سنچری

ممبئی۔۔۔۔انگلینڈ کے بین اسٹوک آئی پی ایل میں سنچری بنانے والے دوسرے برطانوی کھلاڑی بن گئے۔ان کی اس سنچری کی بدولت رائزنگ پونا سپر جائنٹ نے گجرات لائنز کو ہرانے میں بڑی مدد کی۔25سالہ اسٹوک نے 63گیندوں پر 103رنز بنائے جن میں 13چوکے شامل ہیں۔پونا نے کامیابی سے گجرات لائنز کے 162رنز کے ہدف کا تعاقب کیا۔بین اسٹوک اس وقت کھیلنے آئے جب جائنٹ کے 3کھلاڑی صرف10رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے اور اس وقت ٹیم دباؤ کا شکار تھی لیکن انہوں نے شاندار اننگ کھیلی اور اپنی ٹیم کو جتانے میں کردار ادا کیا۔2012میں پیٹرسن نے دہلی ڈیئر ڈیولز کے خلاف کھیلتے ہوئے آئی پی ایل میں دکن چارجرز کے خلاف پہلی سنچری بنائی تھی۔اسٹوک نے میچ کے بعد انٹرویو میں کہا کہ ہماری وکٹیں ابتدا ہی میں گرچکی تھیں لیکن میں نے اور دھونی نے مل کر اپنی ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا۔ہم اسے نمبروں کا گیم سمجھتے ہیں اور ہر اوور کے بعد تجزیہ کرتے کہ ہمارے کتنے رنز ہوئے۔شروع سے ہی چاہتے ہیں کہ ایک اوورمیں زیادہ سے زیادہ رنز بنائے جائیں۔ انتہائی صبر و تحمل کے ساتھ کھیلنے کے بعد اچھے رنز بنتے ہیں۔امید ہے کہ ہماری ٹیم فائنل میں پہنچے گی۔واضح رہے کہ پونا نے انہیں 1.7ملین پونڈ میں نیلامی میں خریداتھا اور وہ ایسے کرکٹرہیں جنہیں سب سے زیادہ رقم ملی۔اتوار کی شب پونا کی فتح کے بعد یہ ٹیم آئی پی ایل کی اسٹینڈنگ میں ٹاپ 4میں شامل ہوچکی ہے۔

شیئر: