Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ محمد بن سلمان سے کویتی ولی عہد، عراقی اور تیونسی وزرائے اعظم کی ملاقاتیں

موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے سلسلے میں کوششوں پربھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے پیر کو شرم الشیخ کے کانفرنس سینٹرمیں کویتی ولی عہد ، عراق، تیونس اور پاکستان کے وزرائے اعطم اور سوڈان کی عبوری کونسل کے سربراہ نے ملاقاتیں کی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے  کے مطابق کویتی ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے ملاقات میں سعودی عرب اور کویت کے برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
 علاوہ ازیں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پربھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

 مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا بھی جائزہ لیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)

 عراقی وزیراعظم ڈاکٹرعبداللطیف جمال رشید نے سعودی ولی عہد و وزیراعظم سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات اور گرین مشرق وسطی انشیٹو سربراہ کانفرنس کے ایجنڈے میں درج موضوعات کا جائزہ لیا ہے۔ 
سوڈان کی عبوری خود مختار کونسل کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرہان نے دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ تعاون کے امکانات اور مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کا جائزہ لیا ہے۔
تیونس کی وزیر اعظم نجلا بودن نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقعات، کاربن کے اخراج کو کم کرنے اور ماحولیات کے تحفظ کےلیے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا۔

شیئر: