پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں تحریک انصاف کے قائدین کے درمیان خاندانی چپقلش شدت اختیار کر گئی جس کے بعد صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی اور ان کے چچا بلند اقبال ترکئی ایک دوسرے کی مخالفت میں آمنے سامنے آ گئے۔
گزشتہ ماہ 17 اکتوبر کو صوابی میں ڈگری کالج کی افتتاحی تقریب کے موقع پر چچا اور بھتیجے کے اختلافات کھل کر سامنے آئے تھے۔
صوبائی وزیر شہرام ترکئی نے تقریب کے شرکا کے سامنے اپنے چچا اور پی ٹی آئی کے رہنما بلند اقبال سے راہیں جدا کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔
مزید پڑھیں
-
ٹانک: شادی میں بن بلائے مہمانوں پر پابندی عائد، جرگے کا فیصلہNode ID: 716521