Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصباح الحق کا ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد ریکارڈ

بار باڈوس ..پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 99 رنز بنا کرآوٹ ہوئے تو وہ کرکٹ کی 140 سالہ تاریخ میں پہلے کھلاڑی بن گئے جس کی اننگز 3 مرتبہ 99 رنز پر تمام ہوئی۔مصباح نے کیریئر میں3 مرتبہ 99 رنز بنائے۔ 2 مرتبہ وہ آوٹ ہوگئے ۔ ایک مرتبہ پوری ٹیم کے پویلین لوٹنے کے سبب سنچری مکمل نہ کر سکے۔اس سے قبل انگلینڈ کے مائیکل ایتھرٹن، جیف بائیکاٹ، مائیک اسمتھ، آسٹریلیا کے سائمن کیٹچ، گریگ بلیوٹ، ہندکے سارو گنگولی، نیوزی لینڈ کے جان رائٹ، ویسٹ انڈیز کے رچی رچرڈسن اور پاکستان کے سابق کپتان سلیم ملک کیریئر میں 2 مرتبہ 99 رنز پر آوٹ ہوئے۔

 

شیئر: