Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دریائے ٹیمز میں ڈولفن

  رچمنڈ..... برطانیہ کے سابق تیراک اینڈی جیمز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوںنے لندن کے اس نواحی علاقے میں دریائے ٹیمز میں تیراکی کے دوران ایک ڈولفن کو تیرتے ہوئے دیکھا۔ یہ ڈولفن سیاہ رنگ کی تھی اور اپنی کالی دم بار بار لہرا رہی تھی۔انہوں نے فوراً ہی پانی سے باہر نکل کر اس ڈولفن کی وڈیو تیار کرلی ۔ 15سیکنڈ کے دورانیہ والی اس وڈیو میں ڈولفن صاف طور پر اپنی دم کو حرکت دیتی نظر آرہی ہے اور پھر اچانک گہرے پانی میں غوطہ زن ہوجاتی ہے۔ اینڈی نے وڈیو ٹویٹر پر ڈالی ہے جسے دیکھنے کے بعد کچھ لوگوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ڈولفن سے ملتی جلتی چیز ہے یا اسی کی نسل سے تعلق رکھتی ہے اور بالعموم ساحلی علاقوں میں پائے جانے کی وجہ سے اسے ہاربر پورپائزکہا جاتا ہے۔ واضح ہو کہ جیمز نے 1988ءکے سیول اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ اب یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ نظر آنے والی ڈولفن ہی تھی یا کوئی اور آبی مخلوق۔

شیئر: