Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر میں ورلڈ کپ شائقین کی رہائش کے لیے صحرا میں خیمے نصب

ایک خیمے میں دو افراد کی گنجائش ہے کھانے پینے کی سہولتیں مہیا ہیں( فائل فوٹو ٹوئٹر)
قطر میں فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے شائقین کی رہائش کے لیے صحرا میں خیمے بھی نصب کیے گئے ہیں۔ کم از کم  پیکیج 740 ریال ہے۔
المرصد ویب سائٹ کے مطابق سپورٹس سرگرمیوں کی کوریج کرنے والے محمد عدنان نے قطر کے شمالی جزیرے قطیفان میں نصب خیمے کی وڈیو سوشل میڈیا پر  شیئر کی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ یہ خیمے فٹبال ورلڈ کپ 2022 دیکھنے کےلیے آنے والے شائقین کی رہائش کے لیے مختص ہیں۔
وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے  ایک خیمے میں دو افراد کی رہائش کی گنجائش ہے جبکہ کھانے پینے کی سہولیات چوبیس گھنٹے مہیا ہیں۔
محمدعدنان کا کہنا ہے کہ بیشتر خیموں کی بکنگ ہوچکی ہے، اب چند خیمے باقی ہیں۔
سوشل میڈیا کے بعض صارفین نے شکوہ کیا کہ اگر خمیوں کا محل وقوع اور دستیاب سہولتوں کو دیکھا جائے تو پیکیج حد سے زیادہ لگ رہاہے۔
واضح رہے کہ 20 نومبر سے شروع ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے دوران قطر میں اندازا 1.5 ملین کی رہائش کا انتظام کرنا ہوگا۔ دوحہ میں مہنگے ہوٹلوں کے بجائے شائقین اب صحرائی رہائش کو ترجیح دے رہے ہیں۔

شیئر: