مدینہ کی مساجد میں خواتین کے لیے سہولیات بڑھا دی گئیں
مرکزی ایریا اور مسجد نبوی میں خواتین کی خدمات کے لیے خواتین کے کوالیفائیڈ سٹاف کو تعینات کیا گیا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
ماہِ رمضان کے دوران وزارت اسلامی امورو دعوہ و ارشاد کی جانب سے مدینہ کی بڑی مساجد میں خواتین کے لیے سہولیات کو بڑھا دیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ان مساجد میں الخندق، سید الشہداء اور قبلیتین شامل ہیں۔
مرکزی ایریا اور مسجد نبوی میں خواتین کی خدمات کے لیے خواتین کے کوالیفائیڈ سٹاف کو تعینات کر دیا گیا ہے جو مذہبی رہنمائی، تعاون اور عبادت کے لیے محفوظ ماحول فراہم کر رہی ہیں۔
اس کا مقصد بڑی تعداد میں آنے والے زائرین کی فوری رہنمائی اور اسلامی تعلیمات دینا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ خواتین زائرین پرسکون اور پرامن ماحول میں اپنی عبادات کر سکیں۔
