Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں فیفا فین فیسٹیول، فٹبال شائقین اپنی جگہ مفت محفوظ کرائیں

فیفا ورلڈ کپ 2022 کے میچوں کی براہ راست نشریات دیکھ سکیں گے (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب اور پورے خطے میں فٹ بال شائقین اب ہر ایڈرینا لائن پمپنگ پاس، سنسنی خیز سیو،کرنچنگ ٹیکل اور فیفا ورلڈ کپ 2022 کے میچ جیتنے والے گول کو کوکا کولا فیفا فین فیسٹیول ریاض فیصل بن فہد اولمپک کمپلیکس میں دیکھنے کے لیے اپنی جگہ محفوظ کرا سکتے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی وزارت کھیل اور سعودی عربین فٹ بال فیڈریشن کے اشتراک سے ریاض میں ہزاروں فٹ بال شائقین اگلے چار ہفتوں تک ایک ناقابل یقین ماحول میں فیفا ورلڈ کپ 2022 کے میچوں کی براہ راست نشریات دیکھ سکیں گے۔
26 نومبر کی شام چھ بجے سعودی فنکار تمتم سعودی عرب اور پولینڈ کے درمیان میچ کے بعد ایک شاندار لائیو شو کے دوران وزیٹرز کے لیے کوکا کولا کا آفیشل فیفا ورلڈ کپ ترانہ ’ایک قسم کا جادو‘ پیش کریں گے۔‘
پہلے کوکا کولا فیفا فین فیسٹیول ریاض کے لیے داخلہ اس لنک پر رجسٹر کر کے مفت میں محفوظ کیا جا سکتا ہے:  cokeurl.com/ksafanfestival
خیال رہے کہ مملکت میں فٹ بال ورلڈ کپ کے میچ دیکھنے کے لیے کیفے، ریستوران اور ہوٹل تیار کیے جا رہے ہیں۔
مملکت میں کیفے، ریستوراں اور ہوٹلز اپنے صارفین کو بہترین سروسز فراہم کرنے کے لیے اضافی ٹی وی اور پروجیکٹر سکرینیں نصب کر رہے ہیں۔
فٹ بال ورلڈ کپ کو دکھانے والے مقامات کی زیادہ تعداد بے شمار سعودی فٹ بال شائقین کے لیے ایک حقیقی اعزاز ہے جو ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے قطر نہیں جا سکے۔
جدہ کورنیش کے ایک معروف کیفے آؤٹ لیٹ کے مینیجر امجد الخطیب نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’ہمارے پاس چھ ٹیلی ویژن سکرینیں ہیں تاکہ کسٹمرز جہاں بھی بیٹھیں وہاں سے اچھا نظارہ کر سکیں۔ کیفے کا ماحول بالکل مختلف ہو گا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’کیفے کے ملازمین قطرمیں مقابلہ کرنے والے 32 ممالک کی ٹیم کی شرٹس بھی پہنیں گے۔‘

شیئر: