Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میونسپلٹی کی سعودی ٹیم کی سپورٹ کے لیے قدام مہم میں شرکت

 میچز براہ راست نشر کرنے کے لیے بڑی سکرینیں نصب کی ہیں(فوٹو جدہ میونسپلٹی)
سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2022 کے فیفا ورلڈ کپ میں سعودی قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے قدام مہم میں حصہ لے گی۔
عرب نیوز کے مطابق جدہ میونسپلٹی میں کمیونٹی سروس کے ڈائریکٹر جنرل ماجد بن عمر السلمی نے وضاحت کی کہ جدہ میونسپلٹی کی مرکزی عمارت، ابرق الرغامہ میں کنگ عبدالعزیز کلچرل سینٹر، امیر ماجد پارک، تحلیہ پارک، وسطی کارنیش پارک،  تحلیہ واک وے، الفیحا واک وے، طیبہ واک وے، الرحاب واک وے اور یمامہ واک وے میں فٹ بال کے  میچز براہ راست نشر کرنے کے لیے بڑی سکرینیں نصب کی ہیں۔
جدہ میونسپلٹی شاہراہوں پر اشتہاری سکرینز کے ساتھ ساتھ میونسپلٹی کی مرکزی عمارت میں اور جدہ کے دروازوں پر انٹرایکٹو لائٹ بورڈز کے ذریعے حوصلہ افزا پیغامات پوسٹ کر کے سعودی قومی ٹیم کی حمایت میں مہم کا تعارف کروا رہی ہے۔
جدہ میونسپلٹی میں کمیونٹی سروس کے ڈائریکٹر جنرل ماجد بن عمر السلمی نے بتایا کیا کہ میچ دیکھنے والے شائقین کے لیے فٹ بال کی مہارت، آتش بازی، گیمز اور چہرے کی پینٹنگ جیسی سرگرمیاں دستیاب ہوں گی۔
دریں اثنا، سعودی عرب کے مداحوں نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں سوق وقف میں ملکی پرچم لہراتے ہوئے سعودی قومی ٹیم کی حمایت کے گیت گا کر جشن میں شرکت کی۔
سعودی عرب  کی قومی فٹ بال ٹیم ورلڈ کپ میں چھٹی بار شرکت کرے گی اور اپنا پہلا میچ منگل کو ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گی۔

پیغامات کے ذریعے سعودی ٹیم کی حمایت میں مہم کا تعارف کرایا جارہا ہے( فوٹو ٹوئٹر جدہ میونسپلٹی)

20 نومبر سے 18 دسمبر تک قطر کی میزبانی میں ہونے والے ورلڈ کپ میں سعودی ٹیم کی سپورٹ کے لیے سعودی شائقین کی بڑی تعداد سوق وقوف میں جمع ہے۔
یہ تعداد سعودی عرب فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے پانچ ہزار شائقین کی شرکت کا اعلان کرنے کے بعد سامنے آئی ہے جنہیں مملکت کے تمام 172 کلبوں میں یکساں طور پر تقسیم کیا گیا ہے جو ورلڈ کپ کے دوران شائقین کی ایسوسی ایشن بنائیں گے۔
سعودی عرب فٹ بال فیڈریشن کا مقصد قومی ٹیم کو سپورٹ کرنا، مملکت کی مثبت عکاسی کرنا اور مسابقتی ٹیموں کے شائقین کے ساتھ ثقافتی پل بنانا ہے۔

شیئر: