Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت:پاکستان ویمن فورم کا لیبر ڈےمنانے کا انوکھا انداز

دھوپ میں کام کرنے والے مزدوروں میں آئس کریم تقسیم کی گئی

کویت سٹی(محمد عرفان شفیق)پاکستان ویمن فورم کویت نے لیبر ڈے کے موقع پر چلچلاتی دھوپ میں کام کرنے والے مزدوروں کی دلجوئی کے لئے آئسکریم تقسیم کی۔ پاکستان ویمن فورم کویت خواتین کے حوالے سے جانی پہچانی تنظیم ہے۔ اس تنظیم کا مقصد کویت میں موجود پاکستان خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے کا م کرنا ہے۔ لیبرڈے کے موقع پرپاکستان ویمن فورم کویت کی ٹیم نے ایک نیا انداز اپناکر سلویٰ، جلیب الشیوخ، خیطان، فروانیہ، سالمیہ،حولی اور فنطاس کے علاقہ میں موجود مزدوروں اور کارکنوں میں آئس کریم تقسیم کی۔اس موقع پر پاکستان ویمن فورم کویت کی صدر مسز ثمینہ مجتبیٰ نے ٹیم کے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنکی محنت کے بدولت یہ ایونٹ کامیابی سے ہمکنار ہوا۔
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: