Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض اور مکہ ریجن کی جانب داغے گئے مزید دو ڈرون تباہ کر دیے: عرب اتحاد

 حوثیوں نے کشیدگی کے دوران سعودی اہداف پر حملوں میں اضافہ کیا ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی فضائی دفاعی نظام نے پیر کو مکہ مکرمہ اور ریاض کی جانب داغے جانے والے دو مزید ڈرون مار گرائے۔
ایس پی اے کے مطابق یمن کی آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے  بیان میں کہا حوثی ملیشیا کی جانب سے مکہ اور ریاض ریجن کی طرف بھیجے جانے والے دو ڈرونز کو روک کر تباہ کر دیا۔
یاد رہے سعودی دفاعی فضائی نظام نے اتوار کی سہ پہر حوثیوں کی جانب سے مکہ ریجن کی جانب داغے گئے دو ڈرونز کو راستے میں روک کر تباہ کر دیا جبکہ رات کو مدینہ ریجن کی جانب داغے جانے والے دو ڈرونز کو مار گرایا گیا۔
اس سے قبل میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا ’ریاض کی جانب داغے جانے والے دو بیلسٹک میزائلوں کو انٹرسیپٹ کرکے تباہ کیا گیا جبکہ الشرقیہ ریجن میں تین ڈرونز کو روکا گیا ہے۔‘
ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا سعودی عرب میں شہری تنصیبات جن میں ایئرپورٹس اور انرجی انفرا سٹرکچر شامل ہیں، کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے۔
 حوثیوں نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران سعودی اہداف پر حملوں میں اضافہ کیا ہے۔

 

شیئر: