Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الیکٹرو میگنیٹک گن کا گولہ

  سان ڈیاگو .... سان ڈیاگو میں قائم امریکی حکومت کی ایک ٹھیکیدار کمپنی جنرل اٹامک کے مال خانے میں رکھی ہوئی ایک الیکٹرو میگنیٹک ریل گن سے چلنے والے گولے نے دنیا کو حیران کردیا ہے۔اس بار جو گولہ چلا ہے وہ 6مارچ کو اسی گن سے داغے گئے گولے کے مقابلے میں کہیں زیادہ رفتارکا حامل تھا۔ آواز کا اندازہ لگایا جائے تو یہ 6مارچ کے دھماکے کے مقابلے میں 6گنا زیادہ بلند آہنگ تھا۔اس گن سے طاقتور قسم کے گولے داغے جاتے ہیں جو بنیادی طور پر میزائل کی صلاحیت رکھتے ہیں اور پلز پاور سسٹم کے ساتھ شپ الیکٹریسٹی سے تیار ہوتے ہیں۔ حالیہ مظاہرے کے دوران اس گن سے چلنے والا گولہ 4ہزار 500میل فی گھنٹے کی رفتار سے نکلاجس ریل گن سے یہ گولہ داغا گیا وہ اوسط درجے کی ریل گن تھی۔ محکمہ دفاع نے اس فائرنگ کی ایرو ڈائنامک تصاویر محفوظ کرلی ہیں۔ واضح ہو کہ سان ڈیاگو میں جنرل اٹامکس نامی کمپنی امریکی مسلح افواج کیلئے نت نئے تجربات کرتی رہتی ہے۔

شیئر: