Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرغستان کےنائب وزیراعظم کی مملکت آمد

سعودی وزیر خارجہ کو شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے تحفہ  پیش کیا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی نیابت کرتے ہوئے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعرات کو کرغیزستان کے نائب وزیراعظم عادل بیگ قاسم علی اوف کا خیر مقدم کیا۔ 
سعودی خبررساں ادارے ‘ایس پی اے’ کے مطابق عادل بیگ علی اوف سعودی عرب اور کرغیزستان کی مشترکہ کمیٹی کے تیسرے سیشن کے  اجلاس میں اپنے ملک کے وفد کی قیادت کررہے ہیں۔
کمیٹی کے اجلاس 21 سے  23 نومبر  2022 تک ریاض میں منعقد ہوئے۔ 

کمیٹی کے اجلاس 21 سے  23 نومبر تک ریاض میں منعقد ہوئے(فوٹو، ایس پی اے)

فیصل بن فرحان اور کرغیزستان کے وفد کے سربراہ نے مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات اور انہیں مضبوط بنانے کی تدابیر کا جائزہ لیا۔  
ملاقات کے آخر میں کرغیزستان کے نائب وزیراعظم نے سعودی وزیر خارجہ کو شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے تحفہ  پیش کیا۔ 
اس موقع پر کرغیزستان میں متعین سعودی سفیر ابراہیم بن راضی الراضی اور مملکت میں متعین کرغیزستان کے سفیر اولوق بیک مارییوف بھی موجود تھے۔

شیئر: