Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی کے بیرونی صحن میں بچے کی ولادت

طبی ٹیم کی بروقت مدد سے ولادت کا عمل آسان ہوا(فوٹو، ٹوئٹر)
مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے بیرونی صحن میں خاتون نے طبی ٹیم کے رضاکاروں کی مدد سے بچے کو جنم دیا۔ طبی یونٹ کی بروقت امداد سے ولادت کا عمل آسان ہوگیا۔
عاجل نیوز کے مطابق مسجد نبوی میں موجود ہلال الاحمر کے یونٹ کو اطلاع ملی تھی کہ ایک خاتون کے یہاں ولادت ہونے والی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ہلال الاحمر کے یونٹ اور رضاکار طبی عملہ وہاں پہنچ گیا۔ لیڈی ڈاکٹر نے زچہ کا معائنہ کیا اورفوری طور پر ولادت کے لیے تیاریاں شروع کر دیں۔
اس حوالے سے ریجنل ہلال الاحمر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد علی الزھرانی نے بتایا کہ طبی ٹیم کی بروقت مدد سے ولادت کا عمل آسان ہوا۔
ڈاکٹر الزھرانی کا مزید کہنا تھا کہ زچہ کی حالت کا معائنہ کرنے پرمعلوم ہوا کہ ولادت کے لیے زچہ کو ہسپتال منتقل کرنے کا وقت نہیں اسی لیے گائنی ڈاکٹر نے فوری ولادت کی کارروائی کا آغاز کردیا۔
ولادت کے بعد طبی یونٹ کے ذریعے زچہ و بچہ کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا جہاں دونوں کی صحت بہتر بتائی جاتی ہے

شیئر: