مدینہ منورہ میں 3 غیرملکی گداگر گرفتار
محکمہ امن عامہ کی ٹیمیں انسداد گداگری کے لیے کوشاں ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
مدینہ منورہ میں گداگری میں ملوث تین غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان میں ایک پاکستانی بھی شامل ہے۔
عاجل نیوز نے محکہ امن عامہ کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں نے مسجد نبوی الشریف کے صحن میں گداگری کرنے والے پاکستانی کوحراست میں لیا جبکہ ایک بنگلہ دیشی کو بھی اہلکاروں نے گداگری کرنے پرگرفتار کیا۔
محکمہ امن عامہ کا کہنا ہے کہ محکمے کی ٹیمیں مسجد نبوی الشریف کے اطراف میں مسلسل گشت کرتی ہیں تاکہ پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
محکمہ نے گداگروں کے حوالے سے اطلاع فراہم کرنے کے لیے مکہ اورریاض ریجن میں ٹول فری 911 جبکہ مملکت کے دیگر ریجنز کے لیے 999 نمبرمخصوص کیے ہیں جن پرپیشہ ورگداگروں کے بارے میں اطلاع دی جاسکتی ہے۔
گرفتار گداگروں سے ابتدائی تفتیش کرنے کے بعد انہیں محکمہ انسداد گداگری کے حوالے کردیا گیا۔