Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3سابق بیویوں نے چوتھی شادی مشکل بنادی

لکھنو.... یوپی میں 3بیویوں نے اپنے شوہر کی چوتھی شادی رکوا دی۔ تینوں خواتین شادی سے 2دن قبل ہی تھانے پہنچ گئیں اورکہا کہ 30سالہ دانش نے پہلی شادی 2013ءمیں کی۔لڑائی جھگڑے کے بعد اپنی اہلیہ اور اسکے خاندان والوں کو مختلف دھمکیاں دیں طلاق دیدی اور دوسری شادی کرلی۔اسکی دوسری شادی ایک سال رہی اور پھر اسے بھی طلاق دیدی۔24اکتوبر کو وہ اپنے چچا کے گھر گیا جہاں اس نے اپنی 15سالہ کزن سے شادی کی۔لڑکی کی والدہ نے کہا کہ دانش نے دھمکی دی تھی کہ اگر اس سے شادی نہیں کی تو وہ انہیں قتل کردیگا۔ اب وہ میری بیٹی کو مجھ سے ملنے بھی نہیں دیتا۔ کچھ عرصے بعد دانش نے اسے بھی طلاق دیدی۔ جب ان تینوں خواتین کو پتہ چلا کہ دانش چوتھی شادی کرنے جارہا ہے تو انہوں نے پولیس سے رابطہ کیا۔ پولیس اب پورے واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

شیئر: