Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’جدہ میں بارش سے متاثرین نقصانات کا اندراج کرائیں‘

’نقصانات کا اندراج کرانے کے لیے اب محکمے کے دفتر آنے کی ضرورت نہیں‘ (فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ شہری دفاع نے جدہ میں ہونے والی بارش سے متاثرین کے کوائف جمع کرانے کے لیے خصوصی ویب سائٹ کا اجرا کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’نقصانات کا اندراج کرانے کے لیے اب محکمے کے دفتر آنے کی ضرورت نہیں‘۔
’بارش سے متاثر ہونے والے شہری اور مقیم غیرملکی اپنے نقصانات کی تفصیلات، تصاویر، دستاویزات اور تمام متعلقہ اور مطلوبہ اشیا آن لائن جمع کراسکتے ہیں‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’شہری و غیر ملکی جن کا بارش میں نقصان ہوا ہے وہ فوری طور پر ویب سائٹ پر اپنا اندراج کرائیں‘۔
یاد رہے کہ بارش سے متاثرین کے نقصانات کا تخمینہ لگانے کےلیے مختلف سرکاری اداروں کے نمائندوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
کمیٹی نے اپنے کام کا آغاز کردیا ہے اور جنوبی جدہ سے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے سروے کیا جارہا ہے۔

شیئر: