Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنرل خالد الہویش سے پاکستانی ویلفیئر قونصلر کی ملاقات

 مدینہ منورہ.... مدینہ منورہ ریجن میں محکمہ پاسپورٹ کے سربراہ جنرل خالد بن محمد الہویش سے پاکستانی قونصلیٹ کے ویلفیئر قونصلر مقصود عباس نے ملاقات کی۔ محکمہ پاسپورٹ کے صدر دفتر میں ہونے والی ملاقات کے دوران شاہی مہلت سے فائدہ اٹھانے میں حائل رکاوٹوں کے متعلق گفتگو ہوئی۔وطن واپس جانے کے خواہشمند پاکستانی تارکین کو پیش کی جانے والی سہولتوںکا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ غیر قانونی تارکین سے پاک وطن مہم کے دوران پاکستانی قونصلیٹ کا نمائندہ ہر وقت موجود رہنا چاہئے تاکہ تارکین کے معاملات انجام دینے میں حائل رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جاسکے۔ملاقات کے اختتام پر ویلفیئر قونصلر مقصود باسط نے جنرل خالد الہویش اور محکمہ پاسپورٹ کا شکریہ ادا کیا جن کی محنت اور لگن سے پاکستانی تارکین وطن کی واپسی ممکن ہورہی ہے۔

شیئر: