Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسانی سمگلنگ کی سزا پندرہ برس قید اور دس لاکھ ریال جرمانہ 

انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کی گرفتاری کا حکم ہے (فائل فوٹو سبق)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ’ انسانی سمگلنگ جرم ہے' اس کی سزا پندرہ برس قید اور دس لاکھ ریال جرمانہ ہے۔‘
عاجل ویب سائٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے بیان میں کہا کہ ’براہ راست انسانی سمگلنگ، سمگل کیے جانے والے افراد کو سفر کی سہولت، انہیں رہائش کی فراہمی یا ناجائز فائدہ اٹھانے کے لیے ان سے رابطہ، سمگلنگ کی ہر صورت جرم ہے‘۔ 
پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ ’انسانی سمگلنگ کی سرگرمیوں کے دائرے میں آنے والا ہرعمل قابل سزا سنگین جرم ہے۔ اس میں ملوث افراد کی گرفتاری کا حکم ہے‘۔

شیئر: