Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

20 لاکھ سے زیادہ نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام ، 4 غیرملکی گرفتار 

ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان محمد النجیدی نے کہا ہے کہ’ 20 لاکھ 35 ہزار 200 نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ  کی  کوشش ناکام بنائی گئی ہے‘۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ترجمان نے کہا کہ’ ریاض ریجن میں نشہ آورگولیاں وصول کرنے والے4 افراد کو گرفتارکیا گیا ان میں سے ایک مقیم غیرملکی ہے جبکہ وزٹ ویزے پر آنے والے دو شامی  اور ایک پاکستانی شہری شامل ہے‘۔
ترجمان نے بتایا کہ’ سیکیورٹی فورس کے اہلکار سعودی عرب اور اس کے نوجوانوں کو نقصان پہنچانے کے درپے نشہ آور اشیا کی سمگلنگ اوراس کا کاروبار کرنے والے نیٹ ورک پر نظر رکھے ہوئے تھے‘۔ 

 نشہ آور گولیاں تیار کچن کیبنٹ کے کنٹینر میں چھپا کرسمگل کی جارہی تھیں(فوٹو ایس پی اے)

محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان نے بتایا کہ’ نشہ آور گولیاں تیار کچن کیبنٹ کے کنٹینر میں چھپا کرسمگل کی جارہی تھیں‘۔
ترجمان نے کہا کہ ملزمان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ 
بیان میں انتباہ کیا گیا کہ ’وزارت داخلہ کے تمام سیکیورٹی ادارے زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی  کے تعاون سے مملکت اور اس کے نوجوانوں کو نشہ آور اشیا کے ذریعے تباہ کے درپے عناصر کو ناکام بنانے میں لگے ہوئے ہیں‘۔

شیئر: