Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دفتر پہنچ کر سلام کرنے سے پورا دن خوشگوار

واشنگٹن .... اگر آپ اپنے دن کو اچھا گزارنا چاہتے ہیں تو دفتر پہنچتے ہی ہر شخص کو سلام ضرور کریں۔ یوں آپ کا دن نہ صرف خوشگوار گزرتا ہے او راس دوران مسئلے مسائل بھی پیدا نہیں ہوتے۔ صرف اس چھوٹے سے اقدام کے نتیجے میں دفتری فضا بھی بہتر ہوجاتی ہے ۔ اس پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور لوگ بھی خوش ہوجاتے ہیں۔ اگر آپ دفتر میں خود کو دوسروں سے دور اور تنہا رکھتے ہیں تو اسکے نتیجے میں بعد میں بڑی خرابیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔ سلام کرنے میں صرف ایک سیکنڈ صرف ہوتا ہے اور اس سے آپ نہ صرف بے شمار لوگ بنالیتے ہیں بلکہ اسکے ثمرات بھی طویل عرصے تک سمیٹتے رہتے ہیں۔ آپ کے دوست بھی خوش ہوجاتے ہیں۔ اسکے علاوہ جہاں کام کرتے ہیں وہاں کی فضاجمہوری ہوجاتی ہے۔ اگر آپ کو سلام کرنے میں کوئی دشواری ہے تو اسکا مطلب یہ ہے کہ یہ آپ کیلئے ایک انتباہ ہے کہ اب کوئی نئی ملازم ڈھونڈ لیں۔

شیئر: