Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی خواتین کی فٹ بال ٹیم سعودی عرب میں ٹورنامنٹ کھیلے گی

ٹورنامنٹ میں پاکستان، سعودی عرب اور کموروز کی ٹیمیں شامل ہیں اور چوتھی ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا (فائل فوٹو: پی ایف ایف)
پاکستانی خواتین کی فٹ بال ٹیم چار ملکی ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے سعودی عرب جائے گی۔
چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی پاکستان فٹ بال فیڈریشن ہارون ملک نے کہا ہے کہ ’جنوری میں پاکستانی خواتین کی ٹیم سعودی عرب میں چار ملکی سیریز کھیلے گی۔‘
ان کا کہنا تھا کہ دسمبر 15 تک سکروٹنی کا آخری دن ہے بیس دنوں میں کلبز کی سکروٹنی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔
’ٹورنامنٹ میں پاکستان، سعودی عرب اور کموروز کی ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ چوتھی ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ پہلی بار فٹ بال کا ایونٹ ہم نے مکمل کیا، دو کوچنگ کورسز بھی ہم نے مکمل کیے۔‘
ہارون ملک نے کہا کہ ’پی ایف ایف وفد نے قطر میں کچھ ممالک سے ملاقاتیں بھی کیں۔ قطر میں سعودی عرب، بیلجیئم اور جرمنی کے آفیشلز سے ملاقات ہوئی ہے۔ بیلجیئم، نیدرلینڈز کے ساتھ مل کر کوچنگ کورسز شروع کریں گے۔‘
ان کے مطابق ’فیفا اور اے ایف سی کا وفد جنوری میں پاکستان میں آئے گا۔‘

شیئر: