Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’تاریخ بن رہی ہے‘، فٹ بال ورلڈ کپ میں پہلی بار تمام ریفریز خواتین

قطر میں جاری فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے میچ میں ایک تاریخی موقع آنے والا ہے۔
جمعرات کو البیت سٹیڈیم میں شیڈول جرمنی اور کوسٹا رِیکا کے میچ کے دوران تمام ریفریز خواتین ہوں گی۔
فیفا کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس بات کی تصدیق کردی گئی ہے۔
فیفا کی جانب سے ٹویٹ میں لکھا گیا کہ ’اس جمعرات کو پہلی بار مَردوں کی فیفا ورلڈ کپ میں تینوں خواتین ریفریز خدمات سر انجام دیں گی۔ سٹیفنی فریپرٹ کے ساتھ ان کی معاون نیوزا بیک اور کیرن ڈائیعز جرمنی اور کوسٹا رِیکا کے درمیان ہونے والے میچ میں فرائض سر انجام دیں گی، تاریخ بن رہی ہے۔‘
کھیلوں کی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق جرمنی اور کوسٹا رِیکا کے میچ کے دوران فرائض انجام دینے والی 38 سالہ سٹیفنی فریپرٹ نامی خاتون ریفری کا تعلق فرانس سے ہے جبکہ ان کی معاون نیوزا بیک برازیل اور کیرن ڈائیعز میکسیکو سے ہیں۔
سٹیفنی فریپرٹ نے جاری فیفا ورلڈ کپ میں پولیںڈ اور میکسیکو کے میچ کے دوران چوتھے آفیشل (ریفری) کے طور پر فرائض انجام دیے تھے جب کہ وہ اس سے پہلے مارچ میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز اور یوئیفا چیمپیئنز لیگ میں بھی کام کر چکی ہیں۔
فیفا ورلڈ کپ میں روانڈا کی سلیمہ مُکان سنگا اور جاپان کی یاماشیتھا یوشیمی نامی خواتین ریفریز بھی کام کر رہی ہیں۔
خیال رہے فیفا ورلڈ کپ میں جرمنی اور کوسٹا رِیکا کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق جمعرات کی رات 12 بجے کھیلا جائے گا۔

شیئر: