Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشکوک انعامی ’ایس ایم ایس‘ پرتوجہ نہ دی جائے: وزارت داخلہ

’مشکوک میسج ملنے پر قانون نافذ کرنے والے ادارے سے رابطہ کیا جائے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ انعامات کا لالچ دینے والوں سے ہوشیار رہا جائے۔ دھوکے باز عناصر نجی معلومات حاصل کر کے نقصان پہنچانے کے لیے پیغامات  بھیجتے ہیں جن میں انعامات کا لالچ دیا جاتا ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے ٹوئٹر پر تاکید کی ہے  کہ کوئی بھی سعودی یا مقیم غیرملکی ایسے مشکوک پیغامات کا کوئی جواب نہ دے جس میں نجی معلومات حاصل کرنے کی غرض سے انعام نکلنے کی اطلاع دی جا رہی ہو۔ 
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اگر کسی شہری یا مقیم غیرملکی کے نام ایسا کوئی پیغام آئے تو پہلی فرصت میں قریب ترین پولیس سٹیشن یا ’کلنا امن‘  ایپ یا 911 پر رابطہ کر کے اس کی رپورٹ کرے۔ 911 پر صرف مکہ مکرمہ، ریاض اور الشرقیہ ریجنوں میں رپورٹ کی جا سکتی ہے جبکہ مملکت کے دیگر علاقوں میں  999 پر رابطہ کرکے مطلع کیا جا سکتا ہے۔ 

شیئر: