Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی تاجروں کے وفد کا الشرقیہ چیمبرآف کامرس کا دورہ

سعودی عرب میں 700 سے زائد امریکی کمپنیاں کام کررہی ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
امریکی تاجروں کے ایک وفد نے الشرقیہ ایوان تجارت وصنعت دمام کا دورہ کیا ۔ وفد نے سعودی عرب اورامریکہ کے درمیان اقتصادی تعاون اورنئے امکانات کا جائزہ بھی  لیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق الشرقیہ  ایوان تجارت کی مجلس عاملہ کے رکن نوف الترکی نے سعودی امریکی بزنس کونسل کے ڈپٹی چیئرمین کو خوش آمدید کہا۔
فریقین نے واٹرٹیرٹمنٹ نیز انتظامی وصنعتی کنسلٹینسی، کاروباری ٹیکنالوجی اورتوانائی وصنعت کے اداروں کی خدمات کے شعبوں میں نئے منصوبے شروع کرنے پرتبادلہ خیال بھی کیا۔

دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم 114 ارب ریال سے تجاوز کرگیا(فوٹو، ٹوئٹر)

 الترکی نے مزید کہا کہ سعودی عرب اورامریکہ کے اقتصادی اورتجارتی تعلقات مضبوط ہیں 2021 کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم 114.1 ارب ریال تک پہنچ گیا جو 2020 کے مقابلے میں 28 ارب ریال زیادہ ہے۔
 الترکی نے مزید کہا کہ امریکہ سعودی عرب سے سامان درآمد کرنے والے ممالک میں چھٹے اوربرآمد کرنے والے ممالک میں دوسرے نمبرپرہے۔
سعودی عرب میں امریکہ کی 700 سے زائد کمپنیاں کام کررہی ہیں۔ جبکہ سعودی مارکیٹ میں 2022 تک 21 سے زیادہ امریکی ٹریڈ مارک رائج ہیں۔
الترکی نے کہا کہ دونوں ملک چاہتے ہیں کہ ہرسطح پرتجارتی وفود کا تبادلہ کیاجائے اورمختلف شعبوں میں تعلقات میں اضافہ کیاجائے

شیئر: