Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فوج پر اخراجا ت بوجھ نہیں ، ہندوستانی آرمی چیف

نئی دہلی۔۔۔ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل راوت نے کہا ہے کہ حکومت کو فوج کو جدیداسلحہ سے لیس کرنے کیلئے مزید اخراجات کرنے چاہئیں تاکہ بغیر کسی رکاوٹ ملکی معیشت کو فروغ دینے کا سلسلہ جاری رہے۔ فوج بڑھتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے قومی سیکیورٹی حکمت عملی کی پالیسی بنانے کو تیار ہے۔ انہوں نے ملک میں اسٹراٹیجک کلچر کی کمی پر نکتہ چینی کی اور اس عمومی خیال کو بھی مسترد کردیا کہ دفاع پر اخراجات ایک ’’بوجھ ‘‘ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم معیشت کو ترقی دے رہے ہیں تو ایسے موقع پر فوج کو اس کا جائز حصہ نہیں دیا جارہا ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں چین سے سبق حاصل کرنا چاہئے۔

شیئر: