Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 مسجد نبوی میں 7 ہزار رضاکار زائرین کی خدمت کے لیے پیش پیش

مسجد نبوی کے زائرین کی خدمت کے لیے گزشتہ 8 ماہ کے دوران 7 ہزار سے زیادہ رضاکاروں نے خدمات انجام دی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’رضاکاروں نے مختلف خدمات پیش کرنے کے علاوہ منصوبے کی تکمیل میں حصہ لیا ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’زائرین کی خدمت کے لیے رضاکارانہ خدمات فراہم کرنے کے خواہشمندوں کے لیے خصوصی پورٹل قائم ہے جہاں خواہشمند اپنا اندراج کراسکتے ہیں‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مذکورہ عرصے کے علاوہ رضاکاروں نے 47 مختلف خدمات کی فراہمی کی ہے، تین لاکھ 50 ہزار گھنٹے کام کیا اور بھیڑ کو منظم کرنے، معذور اور معمر زائرین کو سہولت فراہم کرنے کے علاوہ طبی خدمات اور عمومی رہنمائی فراہم کی ہے‘۔
’رضاکاروں نے مختلف زبانوں میں زائرین کی رہنمائی کی ہے جبکہ ہنگامی حالات میں ہلال احمر کے ساتھ بھی تعاون کیا ہے‘۔

شیئر: