Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت توانائی میں سعودی خواتین کا تناسب کتنا ہے؟

خواتین کی تعداد وزارت کے مجموعی کارکنان کا 35 فیصد ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ وزارت میں خواتین کارکنوں کا تناسب 35 فیصد ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے یہاں ’اسیل‘ نامی ایک لڑکی بھی کام کر رہی ہے جس نے امریکی یونیورسٹی پینسلوانا سے تعلیم حاصل کی ہے۔‘
شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے وزارت توانائی کی اہلکار خاتون کے ساتھ مکالمہ بھی کیا۔ انہیں اس موقع پرمطلع کیا گیا کہ وزارت توانائی میں کارکن خواتین کی تعداد 300 سے زیادہ ہے جو وزارت کے مجموعی کارکنوں کا 35 فیصد ہے۔
وزیر توانائی نے مزید کہا کہ ’ہمارے یہاں خواتین کارکنوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔‘

شیئر: