Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کی درخواست کے امور کا جائزہ

سعودی ولی عہد نے بیورو انٹرنیشنل ایکسپوزیشن کے سیکریٹری جنرل کا خیر مقدم کیا ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر کو ریاض میں بیورو انٹرنیشنل ایکسپوزیشن( بی آئی ای) کے سیکریٹری جنرل دیمتری کرکینٹز کا خیر مقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں ورلڈ ایکسپو 2030 کی ریاض میں میزبانی کے کے لیے سعودی عرب کی درخواست کے امور کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر ریاض رائل کمیشن کے ایگزیکٹو چیئر مین فہد بن عبدالمحسن الرشید بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نےایکسپو 2030 کی میزبانی کےلیے باقاعدہ درخواست جمع کرائی تھی۔
 درخواست میں کہا گیا تھا کہ ’ایکسپو ریاض 2030‘ کی میزبانی کا موقع سعودی عرب کو دیا جائے۔ اس کا لوگو ’تبدیلی کا دور- کرہ ارض مستقبل کی دریافت کی راہ پر‘ ہوگا۔ ایکسپو ریاض یکم اکتوبر 2030 سے یکم اپریل 2031 تک جاری رہے گا‘۔
ایکسپو کی میزبانی کےلیے درخواست سعودی ولی عہد، نائب وزیراعظم و سربراہ ریاض رائل کمیشن شہزادہ محمد بن سلمان نے بیورو آف انٹرنیشنل ایگزبیشن ( بی آئی ای) کے سیکریٹری جنرل دیمتری کرکنٹس کے نام اپنے خط میں کی تھی۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا اپنے خط میں کہنا تھاکہ’ ایکسپو ریاض 2030 سعودی عرب کے لیے اہم اور علامتی ایونٹ ہوگا۔،
سعودی ولی عہد نے ایکسپو ریاض 2030 کی میزبانی کے لیے یکم اکتوبر2030 کا انتخاب اس تناظر میں کیا ہے کہ یہی وہ وقت ہوگا جب سعودی وژن 2030 کے اہداف پورے ہوچکے ہوں گے۔ 
خیال رہے کہ ایکسپو کا اہتمام 1851 سے ہورہا ہے۔ یہ اقتصادی  و تجارتی ترقی، فنون و ثقافت کے  فروغ اور سائنس وٹیکنالوجی کی ترویج میں عالمی تعاون کو اجاگر کرنے اور جدید ترین ٹیکنالوجی پیش کرنے کے لیے سب سے بڑا بین الاقوامی پلیٹ فارم ہے۔ 

شیئر: