Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یونس خان کو انڈر 19ٹیم کا مینٹور بنانے کا فیصلہ

لاہور... پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے سابق کپتان اور سینئر بیٹسمین یونس خان کو انڈر 19ٹیم کا مینٹوربنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔یونس خان جنوری 2018 میں نیوزی لینڈ میں ہونے والے انڈر 19 ورلڈ کپ میں ٹیم کی رہنمائی کریں گے۔ ویسٹ انڈیز میں اپنے کیریئر کی آخری ٹیسٹ سیریز کھیلنے والے یونس خان سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے بعد یہ عہدہ سنبھا لیں گے۔یاد رہے کہ یونس خان پاکستان سپر لیگ کی چیمپیئن پشاور زلمی ٹیم کے بیٹنگ کوچ اور سرپرست بھی ہیں۔یونس خان نے گزشتہ ماہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز ان کے کیریئر کی آخری سیریز ہو گی۔ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ سیریز میں یونس خان پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں 10ہزار رنز بنانے والے پہلے اور دنیا کے 13ویں بلے باز بن گئے تھے۔
 

 

شیئر: