Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیمرون نے روانڈا کرکٹ گراﺅنڈ کیلئے چندہ جمع کیا

لندن .... سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون روانڈا کرکٹ اسٹیڈیم فاﺅنڈیشن کے پیٹرن بن گئے ہیں۔ یہ فاﺅنڈیشن روانڈا کے شہر کیگالی میں ایک کرکٹ گراﺅنڈ بنانے میں مدد کررہی ہے۔ سابق وزیراعظم نے اس ادارے کے لئے ایک لاکھ50ہزار پونڈ کا چندہ جمع کرنے میں مدد دی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ کرکٹ انتہائی شاندار کھیل ہے جسے دیکھنے میں بھی لطف آتا ہے۔ کوئی ٹیسٹ میچ ہورہا ہو تو میں گاڑی میں ریڈیو پر اسکی کمنٹری سنتا ہوں۔ اپنے گھر میں سبزی اگاتے ہوئے بھی ٹیسٹ میچ اسپیشل سننا نہیں بھولتا تاہم جب وزیراعظم تھا تو کرکٹ کمنٹری سننے سے سرکاری کام متاثر نہیں ہوتے تھے۔ کیمرون خود بھی کرکٹ کے بیحد شوقین ہیں اور دورہ سری لنکا میں انہوں نے مرلی دھرن کی بولنگ کا سامنا کیا تھا۔ کیمرون کولمبو کرکٹ کلب بھی گئے تھے۔ انکا کہناتھا کہ اگرچہ میں سلو بولنگ کرتا ہوں لیکن مرلی کی بولنگ انتہائی خطرناک تھی۔

شیئر: