Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکاکا شہر کے نواح میں پھیلے فارم ہاوس، تازہ پھل اور پھولوں کی مہک

پہاڑی علاقہ ایک منفرد سیاحتی مقام کا درجہ اختیار کرگیا ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے سکاکا شہر کے نواح میں 5 ہزار مربع میٹر رقبے پر پھیلے فارم ہاوس اور اس کے اطراف کا پہاڑی علاقہ ایک نئے اور منفرد سیاحتی مقام کا درجہ اختیار کرگیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق الجوف ریجن انواع و اقسام کے پھلوں کی پیداوار کے حوالے سے بھی مشہور ہے جہاں زیتون، کھجور اور موسمی و مالٹے کے باغات بکثرت پائے جاتے ہیں۔
فارم ہاوس جو سکاکا شہر کے شمال میں واقع ہے کے ایک بڑے رقبے کو تفریح گاہ میں تبدیل کردیا گیا ہے جہاں آنے والے نہ صرف تازہ پھلوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں بلکہ پھولوں کی مہک سے بھی اپنی حسیات کو معطر کرتے ہیں۔
تفریحی فارم ہاوس کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ وہ عہدِ رفتہ اور عصرِ حاضر کا بے مثال امتزاج بن گیا۔
سیاحوں کی دلچسپی کے لیے فارم ہاوس کے مرکزی دروازے پر پرانے انداز کو اجاگر کرتے ہوئے چٹانی پتھر کی تختی لگائی گئی ہے جس پرعلاقے کے نام درج ہیں۔

فارم ہاوس میں رات کو روشنی کے انتظام کے لیے کھجوروں کے تنوں کو الیکٹرک پول کے طورپر استعمال کرتے ہوئے ان پر بلب لگائے گئے ہیں جس سے ماحول مزید خوبصورت ہو جاتا ہے۔
واضح رہے مملکت میں وہ مقامات جو آبادیوں سے دور نواحی علاقوں میں ہوتے ہیں سیاحوں اور تفریح کے لیے جانے والوں میں زیادہ پسند کیے جاتے ہیں۔

 

شیئر: