جازان ریجن میں زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع
        
        
                        
                
                    
                                                    
                                
                                                                    
                                        
                                            اس انیشیٹیو کا مقصد خوراک کے تحفظ اور خود کفالت کو فروغ دینا ہے (فوٹو: ایکس اکاونٹ)                                        
                                    
                                
                             
                                             
                             
            
			
	
	       
	
				
            
                سعودی وزارتِ ماحولیات، آب اور زراعت نے سرمایہ کاری کے چار مواقع کا اعلان کیا ہے جن کے تحت جازان کے ریجن میں زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبے کو ترقی دی جائے گی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس انیشیٹیو کا مقصد خوراک کے تحفظ اور خود کفالت کو فروغ دینا اور نجی شعبے کے ساتھ تعاون کو مضبوط کرنا ہے جو ’سعودی وژن 2030 ‘ سے ہم آہنگ ہے۔
پہلے منصوے کے تحت العریش میں 82659 مربع میٹر زرعی شہر قائم کیا جائے گا جس میں پھلوں کے درختوں کی کاشت اور مارکیٹنگ کی خدمات کے لیے ایک عمارت کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ اس سلسلے میں درخواستیں اگلے سال چھ جنوری تک وصول کی جائیں گی۔
دعم میں دوسرے منصوبے کے تحت سبزیوں کی کاشت کے لیے ہائیڈرولک گرین ہاؤسز کی تعمیر کی جائے گی جو 18599 مربع میٹر پر محیط ہوگا۔ اس منصوبے کے لیے درخواستیں بھیجنے کی آخری تاریخ اگلے سال پانچ جنوری تک ہے۔
فرسان میں دو منصوبوں کے تحت لائیو سٹاک کی افزائشِ نسل کے لیے 250000 مربع میٹر اور گائے کے گوشت کی پیداوار کے لیے 160000 مربع میٹر افراسٹرکچر تیار کیا جائے گا جس کے لیے اگلے برس سات جنوری سے پہلے پہلے درخواستیں دی جا سکتی ہیں۔
وزارت ماحولیات، آب اور زراعت نے سرمایہ کاروں سے کہا ہے کہ ان منصوبوں کی تفصیلات فرص کے پلیٹ فارم پر دستیاب ہیں۔
