حائل انٹرنیشنل عربیین ہارس بیوٹی چیمپیئن شپ جمعرات کو شروع ہوگی
        
        
                        
                
                    
                                                    
                                
                                                                    
                                        
                                             چوتھے ایڈیشن میں رجسٹر ہونے والے گھوڑوں کی تعداد 315 ہے (فوٹو: ایس پی اے)                                        
                                    
                                
                             
                                             
                             
            
			
	
	       
	
				
            
                گورنرحائل شہزادہ عبدالعزیز بن سعد کی زیر سرپرستی  حائل انٹرنیشنل عربیین ہارس بیوٹی چیمپیئن شپ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز جمعرات 6 نومبر کو کیا جائے گا۔ تین روزہ مقابلے المغواہ تفریحی پارک میں منعقد ہوں گے۔
ایس پی اے کے مطابق چوتھے ایڈیشن میں رجسٹر ہونے والے گھوڑوں کی تعداد 315 ہے جن کا تعلق سعودی عرب، امریکہ، امارات، کویت، قطر اور مراکش سے ہے۔
اس سال اس چیمپیئن شپ میں خلیج، عرب،مقامی اور بین الاقوامی سطح پر بڑے پیمانے پر شرکت متوقع ہے۔ 
تین روزہ پروگرام کے تحت پہلے اور دوسرے دن کوالیفائنگ راونڈ ہوں گے، ہر کیٹیگری کے فاتحین کے مابین فائنل مقابلہ ہو گا جس میں پہلی تین پوزیشنز کا اعلان کیا جائے گا۔
 اس ایونٹ کے ساتھ دیگر سرگرمیاں بھی منعقد کی جائیں گی۔ جس میں حائل کے بھر پور ورثے کی نمائش کی جائے گی ۔دستکاری کی اشیا کے علاوہ دیگر علاقے کی پیداوار کے سٹالز  لگائے جائیں گے۔
