ریاض میں اربن سائیکلنگ ورلڈ چیمپئن شپ، 40 ملکوں کے 230 سائیکلسٹ
        
        
                        
                
                    
                                                    
                                
                                                                    
                                        
                                             وزارت سپورٹس کی زیر نگران چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے ( فوٹو: ایکس اکاونٹ)                                        
                                    
                                
                             
                                             
                             
            
			
	
	       
	
				
            
                سعودی دارالحکومت ریاض میں اربن سائیکلنگ ورلڈ چیمپئن شپ کا آغاز منگل نوبمر سے بولیوارڈ سٹی میں ہوگا جو 8 نومبر تک جاری رہے گا۔ 
سبق نیوز کے مطابق وزارت سپورٹس کی زیر نگران چیمپئن شپ کا انعقاد سعودی سائیکلنگ یونین نے کیا ہے جس میں 40 ممالک کے 230 سائیکلسٹ شرکت کررہے ہیں۔
مقابلے کی تین کیٹگریز جن میں ’بی ایم ایکس فری اسٹائل پارک، بی ایم ایکس فری اسٹائل فلیٹ لینڈ اور ٹرائلز شامل ہیں۔ مقابلوں میں مرد و خواتین سائیکلسٹ شرکت کریں گے۔
مقابلے کا آغاز ’ٹرائلز مکس ٹیم‘ سے کیا جائے گا جس میں سائیکل سواروں کو توازن میں مہارت دکھانی ہوگی۔
 دوسرے مرحلے میں بی ایم ایکس فری سٹائل اور فلیٹ لینڈ کی کیٹگریز شرکت کریں گے جو عالمی شہرت یافتہ چیمپنز کے مابین ہوگا۔
بی ایم ایکس پارک کیٹیگری میں آسٹریلیا کے لوگان مارٹن، جاپان کے ریمو ناکامورا اور امریکہ کے جسٹن ڈول کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ خواتین میں امریکہ کی ہننا رابرٹس اپنے ساتویں عالمی ٹائٹل کا دفاع کریں گی۔
فلیٹ لینڈ کیٹیگری میں ورلڈ کپ کی آخری راونڈ کی چیمپئن جاپان کی سائیکلسٹ ٹوڈاکا چیاکی نمایاں ہیں جبکہ مردوں میں اس کیٹگری کے لیے جاپان کے یوکٹاگری، کینیڈا کے جین ولیم پریوسٹ اور سپین کے وکی گومز مدمقابل ہوں گے۔
ٹرائلز کیٹگری کے لیے سپین کے الیجینڈرومونٹالو، انگلش سائیکلسٹ جیک کارتھی اور فرانسیسی رابن برچیٹی شریک ہیں جبکہ اس زمرے میں خواتین سائیکلسٹ میں سپین کی ویرا بیرن اور الباریرا نمایاں ہیں۔
