Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے سرفہرست

محکمہ شہری ہوابازی نے نومبر 2022 کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے(فائل فوٹو ایس پی اے)

 

سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے کہا ہے کہ ’ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سالانہ 15 ملین  سے زیادہ افراد سفر کررہے ہیں۔ سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے اس کا ریکارڈ 73 فیصد رہا ہے‘۔
 جدہ کا کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے 64 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پرہے۔
سیدتی میگزین کے مطابق محکمہ شہری ہوابازی نے نومبر 2022 کے حوالے سے ماہانہ رپورٹ جاری کی ہے۔
ایئرپورٹس کی درجہ بندی کا فیصلہ 14 سٹینڈرڈ پر کیا گیا ہے۔ محکمہ شہری ہوابازی نے ایئرپورٹس کو پانچ زمروں میں تقسیم کیا ہوا ہے۔
پہلے زمرے میں ان ایئرپورٹس کو شامل کیا گیا جن سے سالانہ سفر کرنے والوں کی تعداد 15 ملین سے زیادہ ہے۔
دوسرے زمرے میں ایئرپورٹ ہیں جہاں سالانہ سفر کرنے والوں کی تعداد پانچ سے پندرہ ملین تک ہے۔ دوسرے زمرے میں کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ دمام پہلے نمبر پر رہا۔ اس کے یہاں سفری ضوابط کی پابندی کا تناسب 91 فیصد رہا۔ دوسرے نمبر پر 82 فیصد سے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ مدینہ منورہ رہا۔ 
تیسرے زمرے میں ان ایئرپورٹس کو رکھا گیا جہاں سالانہ سفر کرنے والوں کی تعداد دو ملین سے پانچ ملین تک ہے۔ اس میں ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سو فیصد پابندی  کے ساتھ پہلے اور کنگ عبداللہ بن عبدالعزیز جیزان ایئرپورٹ 88 فیصد کی پابندی سے دوسرے نمبر پر رہا۔ 
چوتھے زمرے میں ان ایئرپورٹس کو رکھا گیا جن سے سالانہ سفر کرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے کم رہی۔ اس زمرے میں الجوف ایئرپورٹ سو فیصد پابندی کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔ 
پانچویں زمرے میں ڈومیسٹک ایئرپورٹس تھے۔ ان میں القریات ایئرپورٹ سو فیصد پابندی کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔ 

شیئر: