Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں بدھ سے جمعے تک کہیں بارش اور کہیں ژالہ باری

بدھ کی رات سے جمعے تک گرد آلود ہوائیں چلیں گی (فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے  قومی مرکز نے کہا ہے کہ’ آئندہ ایام کے دوران مملکت کے بیشتر علاقوں میں موسم غیر مستحکم رہے گا۔ گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے‘۔
اخبار24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ بدھ کی رات سے جمعے تک گرد آلود ہوائیں چلیں گی جس سے حد نظر محدود ہونے کا امکان ہے۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’مکہ مکرمہ، باحہ، مدینہ منورہ، حائل، حدود شمالیہ، قصیم، ریاض اورعسیر  میں مختلف مقامات پر بدھ کی شام سے جمعرات کی صبح تک بارش کا امکان ہے‘۔
’درمیانے درجے کی بارش بعد میں تیز ہو گی جس سے سیلاب کی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے‘۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’جمعرات اور جمعے کو ریاض، مدینہ منورہ، حدود شمالیہ، الجوف اور الشرقیہ ریجن بارش کی زد میں رہیں گے‘۔
’جمعرات کی شام سے جمعے تک تبوک ریجن کے بالائی مقامات پر ژالہ باری ہوگی۔ درجہ حرارت کم ہوجائے گا۔ تبوک، الجوف، حدود شمالیہ، حائل اور مدینہ منورہ میں متعدد مقامات پر سخت سردی متوقع ہے‘۔
قومی مرکزکے مطابق’ جمعرات اور جمعے کو مدینہ منورہ اور مکہ ریجن کے ساحلی مقامات پر تیز ہوائیں چلنے سے سمندر میں لہریں اٹھیں گی جو ڈھائی میٹر سے اونچی ہوں گی‘۔

شیئر: