Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سستی رہائش کے حوالے سے اہم معاہدے پر دستخط، شہریوں کو کیا فائدہ ہو گا؟

سعودی ریئل سٹیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ اور بدایہ ہوم فنانس نے معاہدے پر دستخط کیے ہیں( فوٹو عرب نیوز)
سعودی ریئل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ اور ریاض بیسڈ مارگیج فراہم کرنے والے بدایہ ہوم فنانس نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد رئیل اسٹیٹ فنانس اداروں اور فرموں کو سستی رہائش اور مالی معاملات میں معاونت فراہم کرنا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی ریئل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے سی ای او منصور بن ماضی اور بدایہ کے قائم مقام سی ای او فیصل بن عبدالرحمٰن الناصر نے معاہدے پر دستخط کیے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی ریئل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے سی ای او منصور بن مدی نے کہا کہ ’یہ معاہدہ رئیل سٹیٹ فنانسنگ مارکیٹ کو متحرک کرنے میں فنڈ کے اہم کردار کو مزید بڑھائے گا اور سکنی پروگرام سے مستفید ہونے والوں کے لیے اس امر کو یقینین بنانے میں مدد دے گا ان کے پاس ہاؤسنگ کے اخراجات برداشت کرنے کی مناسب مالی صلاحیت ہو.‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’سعودی ریئل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ منظور شدہ ریئل اسٹیٹ فنانس اداروں کے ساتھ ریئل اسٹیٹ فنانسنگ مارکیٹ میں ان کے تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے موثر شراکت کو فروغ دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔‘
اس انیشیٹو سے رہائشی ریئل اسٹیٹ فنانسنگ مارکیٹ میں حصص بڑھنے کی توقع ہے جس سے مارگیج مارکیٹ مزید متحرک ہو گی۔
بدایا کے قائم مقام سی ای او فیصل بن عبدالرحمٰن الناصر کے مطابق یہ معاہدہ بدایا میں فنانسنگ پورٹ فولیو کو متنوع بنانے میں اہم کردار ادا کرتے گا جس سے صارفین کو خدمات کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔

مکانات کی طلب بڑھ کر ایک لاکھ 53 ہزار گھروں تک پہنچنے کی توقع ہے (فوٹو: عرب نیوز)

سعودی ریئل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ نے اگست میں 58 ہزار سے زائد مالیاتی معاہدوں پر دستخط کیے جن میں 2022 کی پہلی ششماہی کے دوران مملکت میں ہاؤسنگ سپورٹ پروگراموں کے لیے مختلف فنانسنگ اور ہاؤسنگ آپشنز شامل ہیں۔
پی ڈبلیو سی مشرقِ وسطٰی کی ایک رپورٹ کے مطابق حکومت کے انیشیٹوز ہاؤسنگ مارکیٹ میں اصلاحات اور سعودی خاندانوں کے لیے سہولت پیدا کر رہے ہیں۔
سعودی عرب میں 2021 میں مکانات کی طلب 99 ہزار600 تھی اور 2030 تک 50 فیصد سے زیادہ بڑھ کر ایک لاکھ 53 ہزار گھروں تک پہنچنے کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ وزارت ہاؤسنگ اینڈ ریئل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ نے سعودی عرب میں شہریوں کے لیے گھر وں کی ملکیت کو آسان بنانے کے لیے 2017 میں سکنی پروگرام تشکیل دیا تھا۔

شیئر: