Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکنی ہاوسنگ سکیم سے 35 ہزار سعودی خاندان مستفید

ویب سائٹ اور ایپ جائیداد کی خریداری آسان بنانے کے لئے ڈیزائن کی گئی ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران سکنی سیلف کنسٹرکشن پروگرام کے ذریعے مجموعی طور پر 34,891 خاندانوں کو سبسڈی والے قرضوں سے فائدہ حاصل  ہواہے۔
سعودی نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  بلدیات و   دیہی امور اور ہاؤسنگ و رئیل سٹیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ (آر ای ڈی ایف) کی وزارت کے زیر انتظام ہونے والے سیمینار میں سکنی سعودیوں کو پہلی بار گھر خریدنے والوں کی مدد کے لئے فنانسنگ تک رسائی میسرآئی ہے۔
سعودی وژن2030 اصلاحاتی منصوبے کا اصل مقصد مملکت میں رہائش کی ملکیت کے تناسب کو 70 فیصد تک بڑھانا ہے۔

سکیم کے تحت اعلی انجینئرنگ کی ڈیزائن سروس بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

سکنی نے  رواں سال کے ابتدائی چھ ماہ میں 111,568 خاندانوں کے لئے مختلف رہائشی مصنوبےاور مالی مدد فراہم کی ہے جس میں 87,896 خاندان شامل ہیں جو پہلے ہی نئے گھروں میں منتقل ہو چکے ہیں ۔
اس کی ویب سائٹ اور ایپ زمین اور جائیداد  کی خریداری کے عمل کو آسان اور تیز بنانے کے لئے ڈیزائن کی گئی ہے۔
ذاتی  تعمیر کے لئے سبسڈی والاقرض  لینے کے اہل  درخواست دہندگان کو معاونت کے لیے رہائشی اراضی یا پلاٹ کا مالک ہونا چاہئے۔
مطلوبہ تفصیلات ویب سائٹ  https://sakani.housing.sa/product/SC پر دستیاب ہیں۔
اس سکیم کے تحت تجربہ کار انجینئرنگ دفاتر کے اشتراک سے اعلی انجینئرنگ کی ڈیزائن سروس بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔
اور ان کے پا س منظور شدہ ٹھیکیدار کی سروس کے ساتھ 36 سے زائد امتیازی اور جدید سیلف کنسٹرکشن ڈیزائن بھی دستیاب ہیں۔

 111,568 خاندانوں کے لئے مختلف رہائشی مصنوبےمیں مالی مدد کی گئی۔ (فوٹوعرب نیوز)

رئیل سٹیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ سعودی شہریوں کے لئے 43 سے زائد ای سروسز کے ساتھ ساتھ رئیل سٹیٹ ایڈوائزر ایپ بھی فراہم کرتا ہے اور اس کی آن لائن ٹیم سبسڈی والی فنڈنگ کے خواہش مند افراد کے لئے چوبیس گھنٹے مدد فراہم کرتی ہے۔
اس سکیم کے تحت فائدہ حاصل کرنے والے مزید تفصیلات کے لیے199088 پر رابطہ یا  رئیل سٹیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے ساتھ سوشل میڈیا پر معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
 

شیئر: