Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نایاب کچھوے کو علاج کے بعد بحیرہ احمر میں چھوڑ دیا گیا

نایاب کچھوا ایک ماہ قبل جزیرے میں بیمار حالت میں ملا تھا( فوٹو ایس پی اے)
انٹرنیشنل  ریڈسی کمپنی، قومی مرکز برائے افزائش جنگلی حیاتیات اور فقیہ ایکیوریم کی مشترکہ ٹیم نایاب نسل کے کچھوے کو علاج کے بعد سمندر کے فطری ماحول کے حوالے کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق جس نایاب کچھوے کو بحیرہ احمر کے قدرتی ماحول کے حوالے کیا گیا وہ ایک ماہ قبل بیمار حالت میں ملا تھا۔ جزیرہ ’عیقہ رزق‘ کے قریب ایسی حالت میں تھا کہ پانی میں جانے کی کوشش کے باوجود آگے بڑھننے سے قاصر تھا۔
معائنے سے پتہ چلا کہ کچھوا ایک خاص قسم کی بیمار میں مبتلا ہے جس کی وجہ سے وہ غوطہ لگانے سے قاصر ہے۔

نایاب کچھوا ایک خاص قسم کی بیمار میں مبتلا تھا( فوٹو ایس پی اے)

کنگ عبداللہ یونیورسٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کاوسٹ کی جانب سے کچھوے کو فالو کرنے والا ایک آلہ نصب کیا گیا۔ یونیورسٹی کی ٹیم نے اس حوالے سے ضروری معلومات جمع کیں۔ 
یاد رہے کہ انٹرنیشنل ریڈسی کمپنی اس سے قبل بھی اس طرح کے نایاب کچھوؤں کو علاج کے بعد سمندر کے حوالے کرنے میں کامیاب ہوچکی ہے۔ گزشتہ سال اس طرح کے پانچ کچھوے علاج کے بعد سمندر کے حوالے کیے گئے تھے۔
کاوسٹ ٹیم کے جائزے کے مطابق وہ سب اچھی حالت میں ہیں اوربحیرہ احمر کے علاقے میں معمول کی زندگی گزار رہے ہیں۔

شیئر: