Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کا پہلا نجی پاکستانی پولی کلینک ’المستوصف الباکستانی‘

جدہ میں پہلا نجی ہسپتال 1954 میں قائم کیا گیا تھا ( فائل فوٹو الوطن)
سعودی عرب میں جدہ کی تاریخ کے سکالر صالح المسند نے کہا ہے کہ ’جدہ  شہر میں سب سے پہلا نجی پولی کلینک ’المستوصف الباکستانی‘ الشام محلے میں قائم کیا گیا تھا‘۔  
الوطن اخبار کے مطابق صالح المسند نے بتایا کہ ’پولی کلینک کو ’الصحیہ الباکستانیہ‘ کے نام سے معروف تھا۔ یہ چھوٹا سا پولی کلینک اس وقت شہر کا واحد نجی صحت ادارہ تھا۔ یہاں مریضوں کا طبی معائنہ اور انہیں دوائیں دی جاتی تھیں تاہم بیڈ کی سہولت نہیں تھی‘۔
سعودی سکالر کا کہنا ہے کہ’ جدہ میں پہلا نجی ہسپتال 1372ھ (1954) میں قائم کیا گیا۔ یہ پاکستانی پولی کلینک کے  بعد پہلا نجی ہپسپتال تھا اسے ’المستشفی اللبنانی‘ کہا جاتا تھا‘۔ 
 بعض لبنانی ڈاکٹروں نے سعودی عرب کے پہلے وزیر خزانہ شیخ عبداللہ بن سلیمان سے ملاقات میں اس کی تجویز پیش کی جس پر عمل کیا گیا۔
سعودی وزیر خزانہ نے ہسپتال کےلیے الکندرہ محلے میں ایک ہوٹل کی عمارت فراہم کی جسے ہسپتال میں تبدیل کیا گیا۔ اس طرح شاہ سعود بن عبدالعزیز کے عہد میں یہ ہسپتال کام کرنے لگا۔
 المستشفی اللبنانی جدہ کا واحد ہسپتال تھا۔ اسے شہر کے پہلے  نجی ہسپتال ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
صالح المسند نے بتایا کہ’  جدہ کا دوسرا نجی ہسپتال 1378ھ (1959) میں قائم کیا گیا جسے ڈاکٹر خالد ادریس نے نجی کلینک کے طور پر شروع کیا تھا‘۔
 اسے جدہ ہی نہیں سعودی عرب کے بہترین نجی ہسپتال ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔ 72 سال  تک کام کرتا رہا۔ رواں سال 15 دسمبر 2022 کو یہ تاریخی ہسپتال بند کردیا گیا۔
 ڈاکٹر ادریس ہسپتال کے بعد جدہ میں 1388ھ(1968) کے دوران دار الشفا،پھر 1394ھ (1974) کے دوران بخش ہسپتال اور 1399ھ (1979) کے دوران حامد مطبقانی کا جدہ الوطنی ہسپتال اور پھر سلیمان فقیہ ہسپتال شاہ فہد بن عبدالعزیز کے عہد میں قائم کیا گیا تھا۔

شیئر: