Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند میں بجلی سے چلنے والی کاروں کی سفارش

نئی دہلی .... ہندوستان کے انتہائی اثر و رسوخ والے سرکاری تھنک ٹینک نے سفارش کی ہے کہ بجلی سے چلنے والی کاروں پر قرضوں کی شرح سود اور ٹیکس کم کیا جائے جبکہ روایتی کاروں پر قرضے دینا ختم کئے جائیں۔ سفارشات کا ایک مسودہ90صفحات پر مشتمل ہے جس میں حکومت سے کہاگیا ہے کہ وہ 2018ءکے اختتام تک بیٹریاں تیار کرنے والا پلانٹ تیار کرے او رپیٹرول و ڈیزل کی گاڑیوں کی فروخت سے ملنے والے ٹیکس کو بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے لئے چارجنگ اسٹیشن کے قیام میں صرف کرے۔ ان سفارشات کا مقصد یہ ہے کہ ایسا نظام قائم کردیا جائے کہ ملک میں 2032ءتک چلنے والی تمام گاڑیاں بجلی سے چلتی ہوں۔صرف بجلی سے چلنے والی گاڑیوں پر ہی توجہ سے اس بات کا عندیہ ملتا ہے کہ حکومت اب ہائیبرڈ گاڑیوں پر سے انحصار ختم کریگی۔ یہ گاڑیاں ایندھن اور بجلی سے چلتی ہیں۔ جبکہ بجلی سے چلنے والی کار صرف بجلی کے سوا کوئی اور ایندھن استعمال نہیں کرتی۔ اس پالیسی سے چند کارسازادارے پریشان ہیں۔

شیئر: