Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایمبولینس کو راستہ دینا ٹریفک سگنل خلاف ورزی شمارنہیں

ہنگامی سروسزوالی گاڑیوں کو راستہ دینے پر چالان ختم کیاجاسکتا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ایمرجنسی سروسز والی گاڑی کو راستہ دینے کے لیے ریڈ سگنل عبور کرنا سگنل توڑنا شمار نہیں ہوگا۔ 
الاخباریہ چینل کے سپیشل پروگرام ’الیوم‘ سے ٹریفک سلامتی کے رکن صالح الغامدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسی صورت میں سگنل توڑنا ٹریفک خلاف ورزی شمار نہیں کیا جائے گا اگر سگنل توڑنے کا باعث ایمرجنسی سرکاری سروسز والی گاڑی کے لیے راستہ دینا ہو۔
الغامدی نے اس حوالے سے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ’سول ڈیفنس کی گاڑی، یا ایمبولینس وغیرہ کو راستہ دینے کے  لیے سگنل توڑا جاسکتا ہے اور اسے ٹریفک خلاف ورزی نہیں مانا جائے گا‘۔ 
الغامدی نے توجہ دلائی کہ اگر خدانخواستہ ایسی صورت میں سگنل توڑنے پر ٹریفک خلاف ورزی کا جرمانہ آجائے تو تصویر کے ذریعے اس کے خلاف کارروائی آپ کا حق ہوگا۔ 

شیئر: