Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیلفی والی کافی کی مقبولیت

لندن ..... سیلفی کا شوق دنیا بھر میں پھیل گیا ہے اور لوگ طرح طرح سے سیلفیاں تیار کررہے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل تک سنجیدہ افراد اس سے دور رہا کرتے تھے مگر اب ایسے لوگ بھی اس شوق میں مبتلا ہوگئے ہیںجس کی وجہ سے سیلفیوں کے نئے انداز بھی سامنے آنے لگے ہیں۔ صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے برطانیہ میں کافی فروخت کرنے والوں نے گاہکوں کو متوجہ کرنے کیلئے ایسی سیلفی والی تصاویر سمیت لوگوں کو کافی سرو کررہے ہیں ۔ اس کے لئے یہ لوگ ایک خاص قسم کی مشین بھی تیار کرکے فروخت کررہے ہیں اور ایسی سیکڑوں مشینیں نہ صرف برطانیہ کی کافی شاپس میں موجود ہیں اور انکی مدد سے کاروبار کو چمکایا جارہا ہے بلکہ امریکہ اور چین میں بھی اس قسم کی سیلفی والی کافیاں فروخت ہورہی ہیں اور جس کے لئے ان مشینوں کی بھی زبردست مانگ ہے۔ کئی کمپنیاں اس قسم کی مشینیں تیار کرنے کا منصوبہ شروع کرچکی ہیںاور انکی بنائی ہوئی مشینیں جلد ہی دستیاب ہونگی۔ا س سیلفی کافی میں اتنی کشش ہے کہ انسان خوشی خوشی اسے خرید لیتا ہے۔ اب یہی دیکھیں کہ لندن کا ایک کافی فروش کاپیچینو کافی کو اس مشین سے گزار کر پیالے میں ڈالتا ہے اور ایک بٹن دباتے ہی کافی کے پیالے پر خریدار کی تصویر ابھر آتی ہے۔ظاہر ہے کہ یہ شعبدہ بازی ہے۔ برطانیہ میں سردست ایسی مشینوں کی قیمت 1100پونڈ ہے۔ فروخت بڑھنے پر قیمت کم ہونے کا امکان ہے۔باتصویر کافی پینے والے لوگ اس بات پر خوش ہیں کہ انکی تصویر کافی کے آخری گھونٹ تک پیالے میں نظرآتی ہے جس سے انہیں بیحد مزا آتا ہے۔ ایک دکاندار نے اس قسم کی کافی کو بلٹ پروف کافی کا نام دیا ہے جس میں وہ پنیر بھی ڈالتا ہے اور اسکے باوجود اس بات کا دعویٰ کرتا ہے کہ اس کے پینے سے وزن کم ہوتا ہے اور دماغی صلاحیت بڑھتی ہے۔

شیئر: