Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سکاوٹس کی پرتگال میں عالمی سکاوٹ موٹ میں شرکت

انٹرنیشنل ایونٹ میں 118 سکاوٹس ایسوسی ایشنز شریک ہیں۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی سکاوٹس ایسوسی ایشن کا ایک وفد پرتگال میں ہونے والے 16 ویں عالمی سکاوٹ موٹ میں شرکت کررہا ہے جو تین اگست تک جاری رہے گا۔
ایس پی اے کے مطابق اس انٹرنیشنل ایونٹ میں 118 سکاوٹس ایسوسی ایشنز کے 7 ہزار 100 سے زیادہ سکاوٹس شریک ہیں۔
سعودی وفد نے پاتھز پروگرام میں حصہ لیا، یہ انیشیٹو پرتگال کے مختلف علاقوں کے تحقیقی سفر کے پروگرام پر مشتمل ہے، اسے ثقافتی آگاہی اور معلومات میں اضافے کے لیے ڈیزائن کیا گیا۔
سعودی سکاوٹس نے متعدد ٹریننگ ورکشاپ میں بھی حصہ لیا جس کا مقصد انفرادی اور ٹیم بییسڈ سکلز پر توجہ دینا ہے۔
سکاوٹ موٹ کا اختتامی سیشن پورٹو شہر کے قریب مرکزی کیمپ میں ہوگا جہاں سعودی سکاوٹس پرتگالی ورثے سے متعلق سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔
سعودی سکاؤٹس کا پرتگال میں اس ایونٹ میں شریک ہونا ظاہر کرتا ہے کہ ایسوسی ایشن، سعودی سکاؤٹس کو بااختیار بنانے کی پابند ہے تاکہ وہ بین الاقوامی سٹیج پر مملکت کی نمائندگی کر سکیں، اپنی عالمی موجودگی کو وسعت دیں اور ذاتی قیادت کی صلاحیتیوں کو مضبوط بنائیں۔
ورلڈ سکاوٹ موٹ ہر چار سال بعد منعقد ہوتا ہے، اسے 18 سے 25 سال کے نوجوانوں کےلیے ڈیزائن کیا گیا ہے جبکہ 26 اور اس سے زیادہ کی عمر کے افراد انٹرنیشنل سروس ٹیم کے ارکان کی حیثیت سے شریک ہو سکتے ہیں۔

 

شیئر: