Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فائنل ایگزٹ لگانے کے بعد کفیل ہروب فائل کرسکتا ہے؟

ہروب لگانے کےلیے کارکن کا اقامہ کارآمد ہونا ضروری ہے ( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن  جسے عربی میں ’ادارہ جوازات‘ کہتے ہیں کے ذمہ غیرملکی کارکنوں کے رہائشی پرمٹ کا اجراو تجدید کی ذمہ داری ہوتی ہے جبکہ وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کے ذمے کارکنوں کے ورک پرمٹ کا اجرا وتجدید ہے۔
غیرملکی کارکن کے لیے لازمی ہے کہ وہ جس کمپنی یا اسپانسر کے ویزے پرمملکت آئے ہیں وہ ان کے پاس ہی کام کریں۔ دوسری جگہ کام کرنا غیرقانونی عمل شمار کیاجاتا ہے۔
 جوازات کے ٹوئٹر پرایک شخص نے دریافت کیا ’ اقامہ کی تجدید میں تاخیر پرجرمانہ ایک ہزار ریال ہوتا ہے یا 500 ۔علاوہ ازیں یہ بھی معلوم کرنا ہے کہ کتنی دیر کی تاخیر پرجرمانہ عائد کیاجاتا ہے؟ 
سوال کے جواب میں جوازات کا کہنا تھا کہ’ اقامہ کی تاخیر پرجرمانہ مقرر ہے ۔ پہلی تاخیر پر500 ریال جرمانہ ہوگا جبکہ دوسری بار بھی تاخیر سے تجدید کرانے پرجرمانے کی رقم ڈبل ہوجاتی ہے‘۔ 
اقامہ کی ایکسپائری کے زیادہ سے زیادہ تین دن بعد جوازات کا خود کار سسٹم تاخیر ریکارڈ کردیتا ہے جس کے بعد جب تک جرمانہ ادا نہ کیا جائے اقامہ تجدید نہیں کیاجاسکتا۔ 
واضح رہے سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات‘ میں ڈیجیٹل سسٹم کے تحت غیرملکی کارکنوں کے رہائشی پرمٹ کی تجدید اوراجرا کے امورنمٹائے جاتے ہیں۔ اقامہ کی مدت ختم ہونے سے تین ماہ قبل بھی اقامہ تجدید کرایا جاسکتا ہے تاہم ایکسپائری کے حوالے سے قانون کے مطابق اگرایکسپائری کی مدت کو ختم ہوئے تین دن بعد جرمانہ عائد کیاجاتا ہے۔ 
جرمانے کے حوالے سے جوازات کے قانون کے مطابق خود کارسسٹم میں کارکن کی فائل کا تمام ریکارڈ محفوظ ہوتا ہے جس میں تاخیر سے تجدید کا ریکارڈ بھی ہوتا ہے اگردوسرے برس یا بعدازاں اقامے کی تجدید میں تاخیر ہوتی ہے اس صورت میں جوازات کا خود کاسسٹم فوری طورپرماضی میں ہونے والی تاخیر کو اپ ڈیٹ کردیتا ہے جس کے ساتھ ہی جرمانے کی رقم بھی ڈبل ہوجاتی ہے۔ 
اقامے میں تاخیر کا جرمانہ ادا کیے بغیر تجدید کی کارروائی مکمل نہیں کی جاسکتی ۔ جرمانے کی رقم کے ساتھ ہی اقامہ تجدید کی رقم جمع کرانے کے بعد ہی تجدید کرانا ممکن ہوتا ہے۔ 

خروج نہائی کو ابشر اکاونٹ سے کینسل کرانے کے بعد ہروب فائل کیاجاسکتا ہے(فوٹو ایس پی اے)

خروج نہائی کے حوالے سے ایک شخص نے دریافت کیا ’ فائنل ایگزٹ لگانے کے بعد اسپانسر کارکن کا ہروب فائل کرسکتا ہے یا نہیں، اگرہروب فائل کرنا ممکن ہے تو اس کا کیا طریقہ ہوتا ہے‘؟ 
’امیگریشن قانون کے مطابق غیرملکی کارکن کا خروج نہائی جاری ہونے کے بعد ’ہروب ‘ فائل نہیں کیاجاسکتا۔ ہروب لگانے کےلیے ضروری ہے کہ کارکن کا اقامہ کارآمد ہواور اس کا خروج نہائی یعنی فائنل ایگزٹ نہ لگا ہو علاوہ ازیں کارکن مملکت میں موجود ہو‘۔ 
خروج نہائی جاری کرانے کے بعد اگرکارکن جانے سے انکارکردے۔ اس صورت میں اسپانسر کو یہ حق حاصل ہوتا ہے کہ وہ کارکن کو مملکت سے رخصت کرے اگرکارکن جانے کو تیار نہ ہوتو ہروب اس وقت تک فائل نہیں کیاجاسکتا جب تک خروج نہائی ویزا کینسل نہ کرایا جائے۔ 
خروج نہائی کو جوازات کے ابشر اکاونٹ سے کینسل کرانے کے بعد ہروب فائل کیاجاسکتا ہے۔

شیئر: