Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں پیر اور منگل کو بھی کئی علاقوں میں بارش کا امکان

کئی علاقوں میں دھند کے باعث حد نظر محدود ہوجائے گی ( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ پیر اور منگل کو مکہ، تبوک اور مدینہ منورہ میں بارش کا امکان ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ ’مشرقی ریجن اور حدود شمالیہ ریجن میں  دھند کا سلسلہ  پیر کی صبح نو بجے تک برقرار رہے گا۔ حد نظر محدود ہوجائے گی‘۔ 
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ پیر اور منگل کو ریاض، الشرقیہ، قصیم، حدود شمالیہ، الجوف، حائل، عسیر، باحہ اور جازان ریجنوں میں متعدد مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
’درمیانے درجے سے موسلا دھار تک بارش کا امکان ہے۔ سیلابی صورتحال کا بھی خدشہ ہے‘۔ 
علاوہ ازیں شہری دفاع نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے پھر اپیل کی کہ’ وہ بارش سے بچاؤ کے لیے تمام احتیاطی تدابیر کا خیال رکھیں۔

شیئر: