Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کئی علاقوں میں درجہ حرارت کم ہونے لگا، شدید سردی کا امکان

جمعرات سے اتوار تک بیشترعلاقے بارش کی زد میں رہیں گے (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے آئندہ ایام کے دوران مملکت بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے۔ 
اخبار24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ’ بدھ 11 جنوری کی صبح سے جمعے تک تبوک، الجوف اور حدود شمالیہ ریجنوں میں درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے‘۔
مدینہ منورہ کے شمالی علاقوں اور حائل  میں بھی درجہ حرارت میں کمی جبکہ شدید سردی کا امکان ہے۔ درجہ حرارت ایک سے پانچ سینٹی گریڈ تک کم ہوگا۔ 
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ درجہ حرارت میں کمی کا سلسلہ القصیم، ریاض اور الشرقیہ ریجن کے شمالی علاقہ جات تک پھیل جائے گا۔ ان مقامات پر درجہ حرارت 4 سے 7 سینٹی گریڈ تک رہے گا۔‘ 
قومی مرکز نے کہا کہ ’جمعرات سے اتوار 15 جنوری تک مملکت کے بیشترعلاقے بارش کی زد میں رہیں گے جبکہ مکہ، عسیر، باحہ اور جازان میں سیلاب کا خطرہ ہے‘۔ 
 ’جمعرات اور جمعے کو مکہ، ریاض اورالشرقیہ ریجنوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ القصیم، حائل، حدود شمالیہ، الجوف، تیبوک اور مدینہ منورہ ریجنوں میں جمعہ  سے اتوار تک بارش کا امکان ہے۔‘ 

شیئر: