مسلسل بارش کے باعث مکہ مکرمہ کے پہاڑ، وادیاں اور گھاٹیاں سرسبز اور شاداب ہوگئی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پہاڑوں اور صحرائی علاقے میں حد نگاہ ہریالی نظر آرہی ہے۔
مزید پڑھیں
-
کیا اونٹ سریلے گیت سن کر اپنی رفتار تیز کر دیتے ہیں؟Node ID: 732526
مکہ مکرمہ گورنریٹ نے ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ میں دل کو لبھانے والی ہریالی کی متعدد تصاویر شیئر کی ہیں۔
ادھر سعودی فوٹو گرافر عبد الالہ السلمی اور خاتون فوٹو گرافر ہلا الحربی نے عین شمس نامی علاقے کے پہاڑی علاقے میں ہونے والی شادابی کی تصاویر صارفین تک پہنچائی ہیں۔
خوشگوار موسم اور ہریالی کے باعث کیمپنگ کے شوقین افراد کی بڑی تعداد علاقے کا رخ کر رہے ہیں۔
#فيديو
جبال #مكة تكتسي الخَضار بعد الأمطار التي شهدتها مؤخراً
.
تصوير: عبدالإله السلمي pic.twitter.com/finS66zJXb— إمارة منطقة مكة المكرمة (@makkahregion) January 7, 2023