Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر مملکت اور حنا ربانی کھر کی ملاقات، باہمی دلچپسی کے اُمور پر تبادلہ خیال

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں ملکوں کے وزرا کی ملاقات ڈیووس میں ہوئی۔ فوٹو: سعودی وزارت خارجہ
سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ اُمور عادل الجبیر اور پاکستان کی وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے ملاقات کی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں وزرا کی ملاقات ڈیووس میں ہوئی۔
سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں ان دنوں عالمی اقتصادی فورم کا سالانہ اجلاس جاری ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے برادر ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے گفتگو کی۔ اس دوران باہمی دلچسپی کے عالمی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس کے علاوہ ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے ایجنڈے پر موجود بعض اہم معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔
عادل الجبیر سعودی وزرا کے کونسل کے رُکن اور ماحولیات کے حوالے سے مندوب بھی ہیں۔

شیئر: